اہم گرفتاریاں

تازہ ترین) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز و پولیس  کی کاروائیاں  جاری ہیں۔ رینجرز کی جانب سے  کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی  ہے جس میں متعددRangers مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مصدقہ  اطلاعات پر گلشن معمار، منگھوپیر، نصرت بھٹو کالونی، گلبہار، یوسف گوٹھ ، چشتی نگر سمیت متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتارکیا گیاہے۔ حراست میں لیے جانے والے ملزمان  کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ کراچی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گلشن معمار سے گرفتار ہونے والا ملزم معیز ٹارگٹ کلنگ کی 57 وارداتوں سمیت 2 رینجرز اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے جبکہ اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ پولیس کے مطابق  گرفتار کیے جانے والے افراد کو  تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here