کراچی(تازہ ترین)یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایم کیوایم کے رہنمارشید گوڈیل نے 12 اگست کوایم کیوایم کے دیگرارکان کے ہمراہ استعفیٰ دینے کے موقع پرہی زندگی کولاحق شدیدخطرات سے آگاہ کردیاتھا۔تفصیلات کے مطابق انھوں نے کہا تھا کہ کراچی میں کچھ لوگ میراپیچھاکرتے ہیں، میرے پاس سیکیورٹی نام کی کوئی چیزنہیں،ایسامحسوس ہورہاہے کہ شایدستمبر کامہینہ نہ دیکھ سکوں۔رشید گوڈیل کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ بغیر کسی سیکیورٹی یا پروٹوکول کے علاقے میں گھومتے تھے۔رواں برس ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سنیئررہنماڈاکٹرفاروق ستارکوقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرکے عہدے سے ہٹاکررشیدگوڈیل کوقائم مقام پارلیمانی لیڈرمقررکیا۔اس سے قبل ان کی سیاسی وتنظیمی خدمات کومدنظررکھتے ہوئے انھیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں بھی شامل کیاگیاتاہم الطاف حسین کی جانب سے رابطہ کمیٹی کوتحلیل کیے جانے کے ساتھ ہی انھیں بھی رکن رابطہ کمیٹی کے عہدے سے فارغ کردیاگیاتھا۔