اب چوہے بھی مریخ پر سیروتفریخ کریں گے۔۔

 نیویارک — تازہ ترین مریخ کی سرزمین پر چوہے کی موجودگی نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا-میڈیا رپورٹسMercury  کے مطابق مریخ سے ملنے والی تصاویر کو دیکھ کر سائنسدان اس وقت حیران  اور پریشان ہوگئے جب ایک بڑا چوہا انہیں مریخ کی سرزمین پر نظر آیا اور اس کے انداز سے لگ رہا ہے کہ یہ چوہا زندہ ہے اور اپنے کھانے کے لیے کچھ تلاش کر رہا ہے۔ آرٹ ایلین ٹی وی کے اسکرین پردیکھے جانے والے اس مناظر نے دیکھنے والوں کو حیرت اور تجسس میں ڈال دیا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ نظر کا دھوکہ ہو لیکن اس چوہے کے بڑے کان، آنکھیں اور ناک اس بات کو ظاہر کررہے ہیں اور اس حقیقت کو تقویت دے رہے ہیں کہ یہ کوئی زندہ چوہا یا اس سے ملتا جلتا کوئی زندہ جانور ہے۔

ہر گزرنے والا دن مریخ پر ایلین کی زندگی کے بارے میں کوئی نہ کوئی نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہے اورسائنس دان اب سنجیدگی سے اس بارے میں حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں کہ ایلین سے کیسے نمٹا جائے جب کہ اسی دوران اب ایک اور تصویر میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک بڑا چوہا مریخ کی سرزمین پر سیر و تفریح سے لطف اندوزہو رہے – فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں کاکہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مریخ پر کئی ایسی چٹانیں ہیں جن کی شکلیں ہماری روزمرہ کی اشیا سے ملتی جلتی ہیں لیکن تصویرمیں واضح طور پر چوہا نظرآرہا ہے اور صاف محسوس ہورہا ہے کہ وہ اپنے کھانے کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ناسا کی براہ راست فیڈ پر اچانک ایلین کا نظرآنا اور جرمنی میں یو ایف او کا گرنا اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ کوئی خلائی مخلوق زمین کی طرف بڑھ رہی ہے۔

۔

Leave a Reply