حکومت پنجاب نے معیار کے حوالے سے ریسٹورانٹس کی درجہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں کھانے کے معیار، حفاظتی انتظامات، صفائی، پانی کی کوالٹی اور دیگر انتظامات کے اعتبار سے ریسٹورانٹس کی درجہ بندی کی جائے گی اور ان کےمرکزی دروازوں پر سٹیکر نمایاں کئے جائیں گے تا کہ صارفین کو ریسٹورانٹس کی درجہ بندی بارے علم ہو سکے۔