را کے دو ایجنٹ گرفتار

raw agent arrested راولپنڈی (تازہ ترین) ایف آئی اے نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے 2 مبینہ ایجنٹ گرفتار کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں افراد عطاءاللہ اور زکریا افغانستان کے شہری ہیں جن کی عمریں 25 سے 27 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں جبکہ دونوں افراد فلائٹ نمبر پی کے 741 سے آذربائیجان جانا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Leave a Reply