حج انتظامات پہ سعودی عرب کا ردِعمل۔۔

Reaction of saudi arab on hajj enforcement…

تازہ ترین)  حج انتظامات میں دیگر ممالک کی شرکت کے ردِعمل میں سعودی عرب کے انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے  کہا کہ حج کے انتظامات  کے معاملہ سعودی عرب ‘خود مختاری اور استحقاق’  کا  معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا برسوں سے سعودی عرب  نے بیماریوں اور نامناسب رہائش کی سہولیات  جیسے حالات میں بھی حج کا انتظام کیا ہے۔

مکہ کے لوگوں کا یہ حق ان سے نہیں لیا جا سکتا کیونکہ وہ لوگ اس علاقے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ شہزادہ  ترکی الفیصل کا کہنا تھا ہم اپنا استحقاق اور خادمین حرمین کا امتیاز کسی صورت بھی نہیں جانے دیں گے۔  بدقسمتی سے ایران سانحہ منیٰ سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ کیونکہ ایران نے سانحہ منیٰ کو سعودی حکومت  کی بد انتظامی قرار دیتے ہوئے حج انتظامات کے لئے مسلم ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ایک آزاد ادارے کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply