تازہ ترین) مجھے کتاب پڑھ کر سناؤ میں تمھارے مفت میں با ل کاٹوں گا۔ یہ الفاظ ایک امریکی حجام کورٹنی ہومز کے ہیں جو چومیسکی پارک میں باربر شاپ چلاتے ہیں۔ ہومزکا کہنا ہے کہ وہ ایسے بچوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جنھیں پڑھنے میں مشکل پیش آتی ہے ۔ اس مقصد کے لیئے انھوں نے اپنی شاپ پر مختلف کتابیں رکھی ہیں ۔ ان کے پاس جب بچے آتے ہیں تو وہ انھیں کہتے ہیں کہ میز پر رکھی ہوئی اپنی پسند کی کوئی بھی کتاب اٹھا لیں اور پڑھنا شروع کردیں۔
ہومز کے مطابق آغاز میں ان کے پاس فقط ایک دو بچے ہی آتے تھے لیکن اب انکی تعداد بڑھ کے 20 تک جا پہنچی ہے ۔ ہومز کے اس جذبہ کو دیکھتے ہوئے بہت سے فلاحی اداروں نے انھیں تعاون کی پیشکش کی ہے ۔ دوسری طرف لوگوں کی بھی ایک بڑی تعداد انھیں بچوں کی کتب بھیج رہی ہے ۔