میامی (تازہ ترین)امریکی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے جو لوگ تلا ہوا کھانا زیادہ کھاتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک کا خدشہ دوسرے لوگوں سے 56 فیصدزیادہ ہوتا ہے۔جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے 17000 لوگوں پر چھ سال تک تحقیق کی جس سے یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ تلے ہوئے کھانے،انڈے اور فزی ڈرنکس پیتے تھے ان میں خطرناک اعداد میں دل کی بیماریاں دیکھی گئی۔ اس سے بچنے کا حل یہ ہے کہ تلا ہوا کھانا کم کر کے اس کی جگہ بیکڈ چیزیں ،سبزیاں اور چکن کھائیں اور پروسیسڈ چیزوں سے پرہیز کریں۔