،،،،،،طلاق کیوں ہوَئی وجہ سامنے آگئی

تازہ ترین  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آج ریحام خان سے علیحدگی ہو گئی ، عمران خان کیimran khan شادی جنوری کہ اس سال طے پائی تھی جبکہ وہ شادی صرف نو ماہ اور بائیس دن تک قائم رہی اور آج ان کے درمیان علیحدگی ہوگئ- عمران خان کی شادی  کی تقریب بنی گالا میں ہوئی تھی اور ان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا تھا- اس وقت ریحام خان لندن میں مقیم ہیں۔ عمران خان اور ریحام خان  کی طلاق بہمی رضا مندی سے ہوئی ہے- حق مہر ایک لاکھ روپے رکھا گیا تھا- عمران خان کی بہنیں اس شادی سے خوش نہیں تھی- سندھ اسمبلی شہلا رضا کا اس بارے میں کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق سے افسوس ہوا ۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ریحام خان نے 8کروڑ کے عوض طلاق لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے کئی لوگوں سے پیسے  لیے تھے عمران خان کو برا لگاتو تو علیحدگی ہوئی- قریبی رشتے دار کا کہنا تھا کہ ریحام خان نےکراچی کے صنتکار اور لاہور پارٹی رہنما سے پیسے لیے تھے- میڈیا اطلاعات کے مطابق ریحام خان لندن میں موجود ہیں اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقوں کو خدشہ تھا کہ وہاں پر ریحام خان کی اپنی قریبی دوستوں سے ملاقات متوقع ہے جس دوران وہ اپنی پریشانی شیئرکرسکتی ہیں اور یہ خبر برطانیہ سے لیک ہوجانے پر پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخابات میں نقصان ہو سکتاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقوں نے مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کافیصلہ کیا تاکہ خبر کہیں باہر سے سامنے آنے پر سیاسی نقصان نہ ہو۔

Leave a Reply