تازہ ترین) بیلجیئم میں گلوکاروں نے مسلسل 12 گھنٹوں میں 37 میوزک کنسرٹس کرکے انوکھا ریکارڈ قائم کردیاہے ۔ فرانسیسی گلوکاروں نے 12 گھنٹو ں میں برسلز کے مختلف مقامات پر 37 میوزک پروگرام کر کے نیا ورلڈریکارڈ قائم کر لیا ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ جرمن گلوکار کے پاس تھا جس نے اتنے ہی دورانیے میں 35 پروگرام ریکارڈ کروائے تھے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ فرانسیسی گلوکار کی پرفارمنس سے بہت محظوظ ہوئے ۔