تازہ ترین—- اگر آپ اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو ٹینس نہ ہوں بلکہ اس سمارٹ اور سلم نظر آنے کے
لیے اپنے آپ کو ورزش اور یوگا کا عادی بنا لیں کیونکہ یوگا کرنے سے آپ سار دن چاقو چوبند رہے گے اور آپ کو وزن بھی کم ہو گا تو انتظا ر کس چیز کا سمارٹ رہنے کے لیے یوگا کو اپنی روٹین بنا لیں- لاہور کے پارکوں میں یوگا ورزشوں کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بڑھتا جا رہا ہے لوگوں نے سلم انیڈ سمارٹ رہنے کے لیے خود کو یوگا ورزش کا عادی بنا لیا ہے اور پارکوں میں لوگ گروپ کی شکل میں نظر آتے ہیں ،نوجوان ، اور بڑی عمر کے افراد صبح سویرے پارکوں میں پہنچ جاتے ہیں ،ورزش کی ورزش،صبح خیزی کی بھی صحت مند عادت،پہلے بدن کو وارم اپ کرنے کی ہلکی پھلکی ورزش اور پھر یوگا۔لاہورکے علاقے جوہرٹاون میں یوگا کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ماہرین نے ورزشوں کے ذریعے بیماریوں سے کس طرح دور رہا جا سکتا ہےاور کس طرح ورزش کے ذریعے خود کو صحت مند رکھا جا سکتا ہے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں اور ان کا کہنا تھا کہ شوگر ، امراض دل اور سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلیے یوگا کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ، یوگا تقریب کے اختتام پر شرکا کی تواضع پھلوں اور دودھ سے کی گئی۔