ریحام خان اور بھارتی پروڈیوسر ایک ساتھ۔۔

Reham khan and indian producer with each other

اسلام آباد(تازہ ترین) تحریک انصاف کے سربراہ عمران کی اہلیہ ریحام خان بھارتی فلم میکرراکیش اوپدھیاکے ساتھ مل کر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروڈیوسر راکیش اوپدھیااس سلسلے میں مختصر دورے پر پاکستان میں ہیں اور گزشتہ دنوں بنی گالامیں ریحام خان اور عمران خان نے ان سے ملاقات بھی کی ۔ اس کے علاوہ راکیش اوپدھیا نے عمران خان اور ریحام خان کے ساتھ اپنی مشترکہ فلم کی کہانی،  لوکیشن اورکاسٹ کے حوالے سے گفتگوبھی کی۔

راکیش اوپدھیا نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ بالی ووڈ میں اپنے پارٹنرمعروف موسیقار و گلوکار ہمیش رشمیا کے ساتھ مل کرفلمیں پروڈیوس کرتے ہیں لیکن اس پراجیکٹ کو پاکستان میں وہ خود اور اپنے ایک دوست بابرشیخ کی مدد سے پروڈیوس کرینگے۔  انھوں نے ریحام خان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایاکہ بہت ہی تسلی بخش ملاقات رہی ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع ہو جائے گا۔

Leave a Reply