اسلام آباد(تازہ ترین)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انکی بیوی ریحام خان پی ٹی آئی کےٹکٹ پرالیکشن نہیں لڑیں گی اور نہ ہی پارٹی یا خیبرپختونخوا حکومت میں کوئی عہدہ رکھیں گی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاوئنٹ پر ریحام خان کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ریحام خان نے ہری پور کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پرشرکت کی جبکہ کراچی کےضمنی الیکشن میں ریحام خان انکے کہنے پر گئیں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقرباپروری کی تمام اقسام کورد کرتی ہے۔ ریحام خان پارٹی اور صوبے میں کوئی عہدہ نہیں رکھیں گی اور نہ صوبے میں کوئی سرکاری پروٹوکول دیا جائے گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ریحام خان کے اسٹریٹ چلڈرن کے کاموں میں بےحد مصروف ہیں۔ ریحام خان مستقبل میں پارٹی کے کسی فنکشن یا ا یونٹ میں شرکت نہیں کرینگی