ریحام خان نئی طرف چل پڑی

Reham Khan has chosen new pathاسلام آباد ( تازہ ترین ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ٹی وی شو کے اختتام کا اعلان کردیا  ہے۔انھوں نے کہا کہ  اب وہ باقاعددہ طور پر فلم پر کام کریں گی ، ٹیوٹر اکاﺅنٹ پر جاری ہونےوالے ٹویٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ وہ اپنی فلم’جاناں‘ پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جو ایک مکمل اردو کمرشل فلم ہوگی۔فلم کی کہانی پشتون فیملی پر لکھی گئی ہے جو رومانس ،مزاح اور غنی خان کی شاعری پر مبنی ہے ۔فلم کی شوٹنگ سوات میں کیے جانے کا امکان ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی پہلی فلم کو شروع کرنے پر بے حد خوش ہیں ،اپنے آخری پروگرام کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ ماہرہ خان جیسی مہمان کے علاوہ آخری پروگرام کیلئے بہتر انتخاب نہیں ہوسکتا تھا۔خیال رہے کہ ریحام خان کچھ عرصے سے تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لے رہی ہیں لیکن سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ہری پور میں ضمنی انتخابات کی شکست کے بعد ریحام خان مزید سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے گریز کرسکتی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here