تازہ ترین) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ہری پور میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، خیبر پختونخواہ کی عوام کے پاس خان بھی ہیں، جوان بھی ہیں اور بھابھی بھی ہیں، ہری پر کی عوام تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوا کر بھابھی کو تحفہ دیں ۔ میں عمران خان کو کبھی مشورہ نہیں دوں گی کہ وہ فضل الرحمن کی درخواست پر اسمبلی میں جائیں۔ عمران خان اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ۔ ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے آپ کے لیئے کچھ نہ کیا تو گھر میں دھرنا ہو گا۔ عمران خان بیوی کی بات نہیں سنیں گے تو اور کس کی سنیں گے ۔