ریحام کا سیاست کا سفر شروع

Reham Khan اسلام آباد(تازہ ترین)  ریحام کے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق جرنلسٹ پروٹیکشن کونسل کے صدر سید عون شیرازی نے دعویٰ کیاہے کہ وہ لندن کی لیبرپارٹی میں شامل ہوں گی اور اُنہیں سعیدہ وارثی کے مدمقابل لایاجارہاہے ، برطانیہ میں اُنہیں متعارف کرانیوالوں میں چوہدری سرور بڑا نام ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سید عون شیرازی نے ریحام خان کے قریبی اور باوثوق ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ طلاق ہوچکی تھی لیکن خاموش معاہدے کے تحت بات سامنے نہیں آئی ،وہ عمران خان کو بغیربتائے لندن چلی گئیں جہاں لیبر پارٹی کی خواتین نے ان کا استقبال کیا۔ سید عون شیرازی کاکہناتھاکہ لیبرپارٹی میں ریحام خان کو متعارف کرانیوالوں میں بڑا نام چوہدری سرور ہے اور وہ اُنہیں سعید ہ وارثی کے مقابلے میں لاناچاہتے ہیں کیونکہ ریحام خان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں شہرت پاگئی ہیں اور آئندہ برس دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوسکتاہے

Leave a Reply