اسلام آباد (تازہ ترین) ایک روز ہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ایرانی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک ملکر کردار ادا کر رہے جسے آگے بڑھایا جائے گا، ا اقتصادی اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کے خواہاں ہیں ،افغان مصالحتی عمل میں ایران اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔ ، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں ،، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایٹمی معاہدے پر مبارکباد دی ہے ، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عمل کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں ترقی کا عمل تیز ہوگا، پاکستان ایران کے ساتھ معاشی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کیلئے ہر دم تیار ہے