سینے کی جلن اور تیزابیت روز مرہ کا معمول ہی جو سخت تکلیف کا باعث بنتا ہے لیکن اگر اس کا علاج آسان گھریلو ایشیاء سے ہو جائے تو اور کیا چاہیے۔اس کے علاج میں درج ذیل چیزیں مفید ہیں۔
چیونگم
کھانے کے بعد آدھا گھنٹا چیونگم کا استعمال خوراک کے انہضام کے لئے پیدا ہونے والے تیزاب کو ختم کرتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے شوگر فری چیونگم استعمال کرنی چاہیئے۔
سیب اور کیلے
سیب اور کیلے کا استعمال تیزابیت کے خلاف انتہائی موثر اور آسان طریقہ ہے دن میں چند کیلوں کا استعمال یا سونے سے چند گھنٹوں قبل ایک سیب کا استعمال آپ کو تیزاب کی شکایت سے نجات دلا سکتا ہے۔
ادرک کی چائے
کھانے سے 20 منٹ قبل ایک کپ ادرک کی چائے آپ کو تیزابیت سے محفوظ رکھ سکتی ہے اوراس کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے ادرک کے تین چھوٹے ٹکڑے دو کپ پانی میں آدھا گھنٹہ ابال کراسے ٹھنڈا کیجئے اورکھانے سے 20منٹ پہلے استعمال کیجئے۔
سرسوں
سرسوں کا استعمال انسانی صحت کے لئے بے پناہ مفید ہے اور اس کا استعمال تیزابیت میں بھی بے پناہ مفید ہے۔ ایک چمچہ اعلیٰ کوالٹی کا پیلا سرسوں آپ کو تیزابیت سے فوری نجات دلا سکتا ہے بس ہمت کیجئے اور ایک چائے کا چمطہ پی جائیے اوراس کا کمال دیکھئے۔
بادام
بادام ایک بے پناہ مقوی غذا ہے اور کھانے کے بعد چند باداموں کا استعمال آپ کے نظامِ انہضام کو قوت بخشتاہے اور تیزابیت سے نجات دلا کر سینے کی جلن میں آرام دلاتا ہے۔