عطیات۔خیرات۔برطانیہ میں تحقیقات

تازہ ترین) خیراتی اداروں کو چلا کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا۔۔۔پوری دنیامیں نیک ترین عمل سمجھا جاتا تھااور شایداب بھی سمجھا جاتا ہےResearch in Britian on donations لیکن برطانوی حکومت نے عطیات جمع کرنے والے اداروں کے طریقہ کار پر اعتراضات کیے ہیں۔ جلد ہی برطانوی پارلیمنٹ میں ایک ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے چند خیراتی ادارے چندہ مانگنے کے ایسے طریقے استعمال کرتے ہیں جو لوگوں کو ناگوار گذرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ رواں سال مئی میں پیش آیاجب ایک باون سالہ عورت کو عطیات مانگنے والے اداروں نے 267خط لکھے جن سے تنگ آکر اُس نے خود کشی کر لی۔حالانکہ اُ س کے خاندان نے اصرار کیا کہ عطیات مانگنے والے اداروں کو موردِ الزام نہ ٹھہرایا جائے لیکن حکومتی اداروں کا خیال ہے کہ ”کوڈ آف کنڈیکٹ“ میں ترامیم ناگزیر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here