کراچی کا عام آدمی پس گیا

residents of karachi in troubleکراچی (تازہ ترین) کراچی شہر میں چنگ چی پر پابندی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر کی آبادی اندازً ڈھائی کروڑ ہے۔ اس کثیر تعداد کی آمد و رفت کے لیے اربابِ اختیار کی عدم دلچسپی کے باعث نہ تو کوئی ماس ٹرانزٹ کا نظام قائم ہو سکا اور نہ ہی سرکلر ریلوے بحال کیا جا سکا ہے۔ کراچی میں 5 اگست کو ہائی کورٹ کی جانب سے چنگ چی رکشوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مسافروں کو کئی گھنٹے خالی بسوں کے انتظار میں گزارنے پڑتے پیں۔ آمد و رفت کے ذرائع کی اچانک بندش کے باعث ویگنوں اور بسوں میں مسافروں کی تعداد دُگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ کئی گھنٹے منتطر رہنے کے بعد مسافروں کو چھتوں پو سوار ہو کر جانا پڑتا ہے۔ چنگ چی رکشے عوام کو سفر میں سہولت فراہم کرتے تھے جس کا متبادل مہیا کیا جانا ضروری ہے۔

Leave a Reply