کراچی (تازہ ترین) سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف، فنکشنل لیگ اورمسلم لیگ (ن) کی طرف سے الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کے ثمر علی خان، فنکشنل لیگ کے نند کمار اور مسلم لیگ (ن) کے شفیع جاموٹ نے قراردادیں پیش کی۔ سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اسمبلی میں موجود ایم کیو ایم کے اراکین نے پارٹی لیڈر کے لیے آوازیں بلند کی اور نعرے لگائے۔اپوزیشن پارٹی کے لیڈر نے اس اسمبلی کا تاریخی دن قرار دیا جب کہ ایم کیو ایم کے اراکین کی جانب سے اسے سندھ اسمبلی کی تاریخ کا یومِ سیاہ قرار دیا گیا۔