نقاب پر پابندی لگا دی گئی۔۔۔

Restrictions on veil…

تازہ ترین)فرانس میں ہونے والے سانحے کے بعد مسلمانوں پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اسی کے پیشِ نظر سوئٹزر لینڈ کی ریاست نے  نقاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔یورپ کے مختلف ممالک میں حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں کے پیش نظر سوئٹزرلینڈ کی ریاست  ٹیکینو کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر خواتین نقاب نہیں پہن سکیں گی جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں ساڑھے 6 ہزار برطانوی پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ٹیکینو سوئٹزرلینڈ کے جنوب میں واقع اطالوی زبان بولنے والوں کی ریاست ہے جہاں نئے قانون کے تحت عوامی مقامات، ریسٹورنٹس، بلڈنگز اور گاڑی کے اندر بھی یہ پابندی ہوگی جب کہ ریاست میں آنے والے سیاحوں پر بھی یہ قانون لاگو ہوگا۔

واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں 40 ہزار سے زائد مسلمان آباد ہیں جو کہ آبادی کا 5 فیصد ہیں جب کہ اس سے قبل سوئس پارلیمنٹ نے پورے ملک میں برقعہ پہننے پر پابندی لگانے کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

Leave a Reply