مطالعے کے شوقین امیر افراد

تازہ ترین) بروک کالج کےطالبعلم  سٹیو سیبولڈ  نےگزشتہ 30سالوں میں دنیا کے 1200 امیر افراد کے انٹر ویوز کئے ہیں۔ سٹیو نے ان انٹرویوز اور مشاہدات Rich people focus more on learningکی بنا پر ان تمام افراد کی ایک مشترکہ عادت کا پتہ چلایا ہے ۔ سٹیو نے بتایا کہ اس نے جتنے بھی امیر افراد کے انٹرویو کئے ا ن سب نے خود کو مطالعے سے تعلیم یافتہ بنایا۔ سٹیو نے بتایا کہ کسی بھی امیر آدمی کے گھر چلے جائیں ، وہاں آپ کو ایک لائبریری ضرور ملے گی ۔ یہ افراد مطالعے کے ذریعے غور کرتے ہیں کہ کس طرح خود کو کامیاب بنائیں ۔  سٹیو کے مطابق امیر افراد روایتی ذریعہ تعلیم کو ضرور ی خیا ل نہیں کرتے ، وہ سمجھتے ہیں کہ کالج چھوڑنے کے بہت بعد بھی پڑھنا اور سیکھنا شرو ع کیا جا سکتا ہے ۔ امیر افراد ذرائع میں دلچسپی نہیں لیتے بلکہ صرف نتائج پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

Leave a Reply