اب روبوٹ خدمت کرے گا۔

Robot for old and sick people.ٹوکیو(تازہ ترین) جاپان کی ایک کمپنی ایسا   روبوٹ تیار کر لیا  ہے جوبوڑھے اور بیمار افراد کی خدمت کرے گا ۔یہ روبوٹ  پانی دوائیں اورٹی وی کا ریموٹ پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس روبوٹ کو  دور بیٹھ کر ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ جاپان میں بوڑھوں کی تعدادمیں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لہذا ان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعد ٹیکنالوجیز متعارف کروائی جارہی ہیں۔ روبوٹ کی انگلیوں پر ربر اور ابھار ہیں جو اس کی گرفت کو نرم اور مضبوط بناتے ہیں جس سے یہ دوائیں، کھانا اور پانی کی بوتلیں اٹھا سکتا ہے۔ اس کے چہرے پر ایک اسکرین ہے جو ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

Leave a Reply