تازہ ترین– سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد29ہو گئی- تفصیلات کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منہدم ہونے والی فیکٹری کا ملبہ تیسرے دن بھی ہٹانے کا کام جارہی رہا، ملبہ ہٹانے کیلئے ڈرل مشینوں ، کٹرز اور کرینز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ملبے سے مزید 4 لاشیں نکالے جانے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہو گئی۔
امدادی ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں آج تیسرے روز بھی فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کے لیے کام جاری ہے- عمارت کے بائیں حصے میں تیسری منزل کا لینٹر بڑی مشینری کے ذریعے ہٹا لیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی تعداد 400تک جا سکتی ہے- جبکہ مختلف شفٹوں میں کام کرنے والے مزدور اسی فیکٹری کوارٹرز میں رہائش پذیر تھے۔