جاں بحق افراد کی تعداد ۱۹ ہوگئی سندر فیکٹری حادثہ

 تازہ ترین– سانحہ سندر، فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری،19جاں بحق 100سے زائد مزدور زندہ نکال لیئےsunder incident گئے ہیں-  لاہور کے علاقے سندر میں فیکٹری کو پیش آنے والے سانحے کے بعد سے اب تک عمارت کے ملبے سے 100سے زائد مزدوروں  کوزندہ جبکہ ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ۔ 200سے زائد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

17گھنٹے سے جاری ریسکیو آپریشن میں اربن پاک فوج کے 250جوان امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ریسکیو آپریشن میں جدید ترین مشینری اور خصوصی مہارت کے حامل افراد حصہ لے رہے ہیں-

پاک فوج کی ٹیم بھاری مشینری بھی اپنے ہمراہ لائی ہے جن میں ملبہ اٹھانے کے لیے دو ہائیڈرالک جیک ، 2 جنریٹرز ، ایکسویٹرز ، ڈمپرز اور ایمبولینسز شامل ہیں-

اس کے علاوہ ڈی سی او لاہور محمد عثمان نے کہا ہے کے زندہ افراد کو با حفاظت نکالنے کےلئے کوشش کر رہے ہیں اس لیئے ریسکیو ٹیمیں محتاط انداز میں کام کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کے تینوں لینٹرزمین بوس ہوچکے ہیں،ہلاکتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب تک 18 افراد کی لاشیں جبکہ 102افرادکو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

Leave a Reply