سائبیریا میں روسی طیارہ گر کر تباہ۔۔۔

Russian helicopter destroyed in Siberia

تازہ ترین) روسی میڈیا کے ذرائع  کے مطابق مشرقی سائبیریا میں روس کا مال برادر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئ ہیں، یہ ہیلی کاپٹر25 مزدورں کوکراسنویارک کے علاقے اگارکا سے دور دراز کے علاقے وینکور کی آئل اینڈ گیس فیلڈ پر لے جانے کے لئے اڑا لیکن دریائے ینیسی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply