تازہ ترین) پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ میں 2 قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ قبائلی رہنما کو ہفتے کی صبح باجوڑ ایجنسی کے علاقے آرنگ میں ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں رہنما موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شرع کر دی ہے۔