تازہ ترین : دہشت گردی میں بڑھتی ہوئی کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے- اسی وجہ سے مزار قائد پر لوگوں کا آنا بند کر دیا گیا پے- لوگوں کی آمدورفت کو وہاں آنے سے بند کر دیا گیا- ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں مزارقائد پر ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزار قائد پر سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کرے سندھ حکومت نے قائد اعظم کے مزار مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کرتے ہوئے مزار قائد میں عوام کا داخلہ بند کر کے سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کر دیے گئے۔ وہاں سکیورٹی کے انتظامات بڑھا دئے گئے ہیں