اسلام آباد(تازہ ترین) بجرنگی بھائی سلمان خان کی شادی کا معاملہ ہمیشہ سے لوگوں کےلئے تجسس کا سبب بنا رہا ہے اور شادی سے متعلق ان سے متعدد بارسوالات بھی پوچھے جا چکے ہیں اس کے علاوہ ان کا ملکی اور غیر ملکی مشہور اداکاراؤں کے ساتھ معاشقے بھی رہ چکے ہیں،لیکن کوئی بھی خبر مستقل نہیں رہی اور نا ہی ان کی شادی ہوئی۔حال میں ہی سلمان خان اور رومانیہ کی ٹی وی سلیبرٹی للیا وینتر کے ساتھ ان کی منگنی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، آن لائن ذرائع کے مطابق جب دوسال قبل سلمان خان کی للیا وینتر کیساتھ ملاقاتوں کی افواہیں گردش کرنے لگیں تو ہرکوئی کہہ رہاتھاکہ سلمان خان اب سنجیدہ ہیں اور بعد میں دونوں کو کئی مقامات پر اکٹھے بھی دیکھاگیا۔للیا وینتر سلمان خان کی بہن ارپیتا کی شادی اور بجرنگی بھائی جان کے سیٹ پر بھی دیکھنے کو ملی،اوراب اطلاعات ہیں کہ وہ واپس رومانیہ جاچکی ہیں اور منگنی بھی ہوچکی ہے،ان کی شادی آئندہ سال ہو نے کی توقع ہےلیکن سلمان خان نے اس کا کوئی حتمی جواب نہیں دیا ہے۔