سمجھوتہ ایکسپریس پھر سے منسوخ

Samjhota express obsolete once again

تازہ ترین) ایک بار پھر سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔جس کی وجہ بھارتی رویہ ہے اور اس کے باعث کئی پاکستانی بھارت میں پھنس گئے اور کئی بھارت نا جا سکے۔ کئی پاکستانی اس وقت شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور بھارتی ویزہ ختم ہونے پہ واپسی کے منتظر ہیں۔ حکومت پاکستان سے فوری واپسی کیلیے انتظامات کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو چار روز قبل واہگہ پربھارتی گیٹ بند ہونے سے واپس لوٹنا پڑا، دو سو سے زائد مسافر جو کہ اس ٹرین پہ سوار تھے ان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی پاکستانی وطن واپسی کے انتظار میں وہاں پھنس کے رہ گئے ہیں۔بھارت میں رکے کئی پاکستانیوں کی صرف ٹرین کے ذریعے واپسی ممکن تو کچھ کے ویزے ختم ہو نے والے۔

ویزوں کے ختم ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا  اور لوگ بھارت میں خطروں اور اندیشوں میں گرے ہوئے ہیں۔ وطن سے دورپھنسے خاندان ،خواتین بچوں اور بڑوں کی نظریں اپنے حکمرانوں کو ڈھونڈتی ہوئیں۔ان کی اپنی حکومت سے ایک ہی اپیل ہے ک ان کی واپسی کے جلد از جلد کوئی اقدامات کریں تاکہ دونوں ملکوں میں پھنسے لوگ اپنے پیاروں سے مل سکیں۔

Leave a Reply