سمجھوتہ ایکسپریس بحال۔۔۔

Samjhota express restart

 

تازہ ترین) سمجھوتہ ایکسپریس جو کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ایک ہفتہ تک بند رہنے کے بعد  اب بحال ہو چکی ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس بھارتی حکام سے کلیرنس ملنے کے بعدلاہور ریلوے اسٹیشن سے 192 مسافروں کو لے کر بھارت کے لئےروانہ ہوگئی۔  ریلوے اسٹیشن پہ مختلف قسم کے ملے جلے مناظر دیکھنے کو ملے لو گوں کے چہروں پرخوشی اور اپنوں سے بچھڑنے کا غم تھا۔ چونکہ سمجھوتہ ایکسپریس کو 5 اکتوبر سے بھارتی حکام کی جانب سے روک دیا گیا تھا ۔ بھارت جانے والوں کے دلوں میں ایک ہی بات کا ڈر تھا  کہ پتا نہیں کب اجازت ملے اور لوگ اپنے گھروں کو جائیں۔ اور پھر دس دن بعد ان کو یہ خوشخبری ملی تو ان کی جان میں جان آئی۔پلیٹ فارم پر عجیب مناظر اپنوں کو ٹرین پر سوار کروانے پرخوش بھی اور آنکھ سے آنسو بھی جاری،کہنے لگیں ،دونوں ملکوں میں آنے جانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق دو دن پہلے ہی یہ اجازت نامہ ملا ہے۔سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافر جاتے جاتے ایک پیغام دے گئے، کہ کب یہ دونوں ملکوں میں کھڑی دیواریں ختم ہونگی۔

 

Leave a Reply