تازہ ترین) سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ پاکستان کے تفریحی مقامات کی سیر کے ساتھ ساتھ سری لنکن بلے باز نے آرمی پبلک سکول (پشاور ) کا بھی دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی ایس کے اساتذہ اور معصوم بچوں کی قربانی انھیں یہاں کھینچ لائی ۔ اس موقع پر انھوں نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور واقعہ میں زخمی ہونے والے بچوں سے ملاقات کی ۔ جے سوریا کا مزید کہنا تھاکہ آرمی پبلک سکول کا دورہ کرنا میری دلی خواہش تھی جو آج پوری ہوئی