تازہ ترین) بھارتی ٹینس کوئین اور پاکستانی کرکٹر شُعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا جیولری کی مداح نکلیں۔ گزشتہ روز انٹرنیشنل جیولری ویک میں مدراسی ساڑھی پہنے ثانیہ مرزا نے روایتی جیولری کی نمائش کے لیئے ریمپ پر واک کی ۔ ٹینس سٹار کو ایک بلکل نئے رُو پ میں دیکھ کر پرستار دنگ رہ گئے اور خوب داد دی۔ میڈیا سے گُفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا ، مجھے کسی بھی عام لڑکی کی طرح جیولری کا بہت شوق ہے اور میں ایک عام لڑکی ہی ہوں۔ میں لڑکی پہلے اور کھلاڑی بعد میں ہوں، میں عام لڑکی کی طرح ہی سوچتی ہُوں اور آنکھوں میں خواب سجا لیتی ہوں۔