ثانیہ مرزا نے خوشی کا اظہار کر دیا

Sania Mirza has expressed happiness

ابو ظہبی(تازہ ترین) شعیب ملک  کی اعلیٰ پرفارمنس پر ان کی اہلیہ نے بھی خوشی کا اظہار کر دیا ہے۔شعیب ملک جو کہ آج کل انگلینڈ سے جاری ابو ظہبی ٹیسٹ کھیل رہے ہیں انہوں نے اپنی پہلی اننگز میں 245 رنز بنا کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اس اننگز پر اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے، ان کی بیگم بھی ان کی اس پرفارمنس سے خوش نظر آ رہی ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ ثانیہ مرزا آجکل ٹینس کی پریکٹس میں مصروف ہیں اگر انہیں ٹینس کی مصروفیات سے وقت ملا تو ممکن ہے کہ سیریز کے دوران کسی بھی وقت دبئی آجائیں، ایک سوال پر شعیب ملک نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس ٹرپل سنچری کی تکمیل کا اچھا موقع تھا ، تاہم انتہائی گرم موسم میں طویل اننگز کھیلنے اور بیٹنگ میں دشواری ہونے لگی جس کی وجہ سے وکٹ گنوا بیٹھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بڑی اننگز کے مزید کئی مواقع ملیں گے۔

Leave a Reply