سعودی عرب نے سرحدیں بند کر دیں۔۔۔

Saudi Arab closed boundaries

تازہ ترین) سعودی عرب نے سرحدیں بند کر دیں،سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے تمام شہریوں اور ملک میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سرحد سے ملحقہ20 کلو میٹر تک کے رقبے میں نہ آئیں، یہ علاقہ وزارت داخلہ نے عوام کے لئے’ ممنوع‘ قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق محکمے کی جاری ہدایات میں وضاحت کی گئی ہے کہ ممنوعہ علاقے میں کسی نے داخلے کی کوشش کی تو اسے حراست میں لے کر قانون کی خلاف ورزی پر 30 ماہ قید اور 25 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ٹوئیٹر پر جاری سعودی وزارت داخلے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ قرار دیئے جانے والے علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔سرحد سے20 کلو میٹر دور تک ریت کے اونچے ٹیلے بنادیئے گئے ہیں اور انتباہی سائن بورڈز بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جہاں پیدل چلنا یا گاڑی سے سفر کرنادونوں منع ہے۔ممنوعہ علاقوں میں حفر الباطن،خفجی کمشنری،رفحہ،عر عر،طریف الحدیثہ الجوف اور دیگر شامل ہیں۔

Leave a Reply