سعودی عرب نے بھارت کو دوٹوک جوب دے دیا

اسلام آباد(تازہ ترین) بھارت مسلم ممالک کوپاکستان کیخلاف کرنے میں ناکام ہوگیا، سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ تعلقات سے ہاتھ کھینچنے پردفاعی تعاون Saudi Arab refused Indiaکی بھارتی پیشکش مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی حکام سے کہاکہ ہے عرب ممالک بشمول سعودی عرب اگر دفاعی معاملات پر پاکستان کیساتھ سرد مہری لے آئیں تو بھارت یمن سمیت تمام دفاعی معاملات میں عرب ممالک کو مکمل تعاون کریگا لیکن اس حوالے سے سعودی عرب کے فرنروا خادم الحرمین الشریفین نے واضح کیاہے کہ سعودی عرب کبھی بھی پاکستان کیخلاف مودی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیگا ۔سعودی عرب نے پاکستان کی حکومت اور دفاعی حکام کو بھارت کی سازش کے حوالے سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیاہے اورانہیں یقین دلایا کہ سعودی عرب سمیت کوئی عرب ملک کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا اورپاکستان کیساتھ اپنے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط کریگا ۔اس سلسلے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہرمحمود اشرفی نے کہاہے کہ عرب ممالک کے پاکستان کیساتھ تعلقات مفادات پرمبنی نہیں نظریات پر قائم ہیں

Leave a Reply