بغیر اجازت حج کرنے والوں کے لیے قانون مقرر

ریا ض (تازہ ترین )سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں برس بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے والوں سخت سزائیں مقرر  کر دی ہیں۔تفصیلات کے Saudian Government set laws for illegal pilgrimsمطابق عرب ویب سائیٹ العربیہ نے کھا کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں برس عازمین حج کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، جس کے تحت مقامات مقدسہ میں داخل ہونے والے ہر عازم کے پاس حکومتی اجازت نامہ ہونا لازمی ہو گا۔ کسی بھی شخص کو مقامی یا غیر ملکی کی مدد سے حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ مقامی اوروہاں موجود غیر ملکی بھی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو حج کرانے کے مجاز نہیں ہیں۔سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ حج کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔ حکومتی اجازت کے بغیر حج کے ارادے سے عازمین حج میں شامل ہونے والے افراد کو جرمانہ، املاک کی ضبطگی اور ملک سے بے دخلی جیسی سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply