سعوی عرب نے ویزوں پر پابندی لگا دی۔

(تازہ ترین)  سعودی وزارت لیبر نے خواتین کی ٹیلرنگ اور لباس تیارکرنیوالی دکانوں پرکام کرنے کیلئے مردوں کو ویزے دینے بند کردیئے ہیں جس کا اعلانSaudia bans on tailors men visa وزارت میں ایک سینئر عہدیدار نے کیا۔
اسسٹنٹ انڈرسیکریٹری عبدالمنعم الشہری نے بتایاکہ ایسی دکانوں پر کام کرنیوالے مردوں کومنتقل بھی کیاجارہاہے اور متعلقہ ایجنسیوں نے ایسے لوگوں کو پیغامات دیناشروع کردیئے ہیں جو لیڈیز ٹیلرنگ شاپ کھولناچاہتے ہیں کہ اُنہیں ایسی دکانوں پر کام کرنے کیلئے مردوں کو نوکری پر رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
اُنہوں نے بتایاکہ وزارت کی طرف سے انسپکٹرز لیڈیز ٹیلرنگ شاپس پر چھاپے ماریں گے اور یہ تعین کریں گے کہ کیا نئے قوانین پر عمل درآمد کیاجارہاہے یا نہیں ، خواتین کے کام کرنے کیلئے یہ نہایت موزوں شعبہ ہے ، وزارت اس شعبے میں100فیصد سعودی خواتین کو لانے کی منصوبہ بند ی کررہی ہے اورمردوں پر انحصار کم کرنے کیلئے اس ضمن میں خواتین کو تربیت بھی دی جائے گی۔

Leave a Reply