سیلفی اور تصویریں اتارنا ہر ایک کا پسندید مشغلہ ہے پر کوئی یہ نہیں چاہے گا کے ان کی اتاری گئی متعدد پرسنل تصاویر ساری دنیا میں شیئر ہو جائیں۔روزانہ تصویریں اتارنے والوں کو انہیں رکھنے کیلئے اتنی جگہ بھی چاہئے متعد لوگ اس کیلئے گوگل فوٹوز کا استعمال کرتے ہیں،کیونکہ گوگل فوٹوز متعد سٹوریج سپیس فراہم کرتی ہے۔یہ فون میں موجود تمام فوٹوز کا ا ٓن لائن بیک اپ لیتی رہتی ہے پر اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کے یہ ایپ اَن اِنسٹال بھی کر دیا جائے اور تمام فوٹوز دیلیٹ کر دی جائیں تب بھی فوٹوز کا آن لائن بیک اپ لیتی رہتی ہے۔مشہور نیشوائل بزنس جرنل رائٹر ڈیوڈ۔ا ے۔اڑنڈ نے دریافت کیا کہ اس سے صرف ایک صورت میں بچا جاسکتا ہے اگر فوٹوز بیک اپ کو گوگل سیٹنگس سے بند کردیاجائے۔اسلیے تصاویر کو شیئر ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ سیٹنگس کو ڈی ایکٹیویٹ کیا جائے۔