کراچی (تازہ ترین)بلاول بھٹو کا پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیموں سے ملاقات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو سے آج پیپلز پارٹی فیصل آباد کا وفد ملاقات کرے گا۔بدھ کو ننکانہ اور قصور کا وفد بلاول بھٹو سے ملاقات کرے گا۔اوکاڑہ اور پاک پتن کے وفد کو جمعرات کع اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔بھکر اور چکوال کا وفد ہفتہ کو بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرے گا۔جبکہ بلاول بھٹو اور فریال تالپورہ بلدیاتی امیدواروں کے نام فائل کریں گے۔