سائنسدان بکری بن گیا۔

Scientist become goat.لندن(تازہ ترین)تھامس تھوائٹس نامی سائنس دان نے اس کے لیے بکروں کی طرح چار ٹانگوں پر چلنے کے لیے خاص طور پر مصنوعیاعضا تیار کیے اور وہ تین دن تک پہاڑوں پر بکریوں کی طرح چلتے رہے۔ اس کا خاص مقصد تھا کہ جانور انہیں بھی اپنا جیسا ہی سمجھیں اور کسی اجنبیت کا احساس نہ ہو۔ تھامس کے مطابق اس طرح وہ اپنے شعور سے دور رہتے ہوئے پریشانیوں سے جان چھڑاکر کچھ وقت فطرت کے ساتھ گزارنا چاہتے تھے۔اس کے لیے انہوں نے ایک ڈیزائنر کے ایجاد کردہ خاص مشینی ہاتھ پاؤں استعمال کیے اور روزانہ ناہموار پہاڑیوں پر ایک کلومیٹرتک بکروں کی طرح چلتے رہے ۔ جلد ہی جانور ان سے مانوس ہوگئے اور ان کے قریب آتے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے ’بکراآدمی‘ انسان کی حیثیت سے میری تعطیل‘ نامی کتاب لکھنے کا منصوبہ بنایا ہے جو جلد شائع ہوگی۔

تھامس تھوائٹس کا کہنا تھا کہ ان کے لیے چلنا مشکل تھا لیکن جب بکروں اور بکریوں نے ان کی جانب دیکھا اور قریب آئے تو وہ بہت خوش ہوئے۔ ایک وقت آیا جب بکروں نے انہیں اپنے ریوڑ کا حصہ سمجھ لیا اور اس دوران انہوں نے ان کے رویوں کا مطالعہ کیا اور جانوروں کی چند عادات کو نوٹ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here