سائنس دانوں نے دنیا کو خبردار کر دیا

نیویارک (تازہ ترین)بڑھتی گرمی سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ تنگ ہیں اس  سے متعلق سائنس دانوں نے خبردار کردیا ہے کہ دنیا Scientists alert the world.بھر میں درجہ حرارت کے بڑھنے کے عمل میں آنے والا بریک ختم ہوگیا ہے اور ایک بار پھر درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور زمین آگ کا گولہ بنتی جارہی ہے۔سائنس دانوں کے مطابق  1999 سے 2003 کے درمیان دنیا کے درجہ حرارت کے اضافے کا عمل سست روی کا شکارہوگیا تھا اورسائنس دانوں نے سکھ کا سانس لیا تھا لیکن یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی اورایک بار پھردرجہ حرارت بڑھنے کا عمل پہلے سے بھی زیادہ تیزی شروع ہوا ہے اورگزشتہ 2 سالوں میں مشرق سے مغرب تک گرمی کی شدید لہر نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے۔امریکا میں نیشنل سینٹر فارایٹموسفیرک ریسرچ کے سینئر سائنس دان کا کہنا ہے کہ ایسے کئی شواہد موجود ہیں جو اشارہ دے رہے ہیں کہ ہماری زمین آگ کا گولہ بن رہی ہے اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کئی صدیوں کے ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ امریکہ کا درجہ حرارت اس سال نارمل سے کچھ زیادہ رہا اور 20 ویں صدی کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 1.7 فارن ہائیٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا یہ وجہ ہے  کہ امریکا کے مشرقی ساحل کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات اور شدت میں اضافہ ہوا ہے

Leave a Reply