تازہ ترین) پنجاب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اندرونی فیصلوں سے قبل از وقت آگاہی کے لیئے حکومت کی جانب سے خفیہ سیل بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ جدید آلات جاسوسی سے لیس اور178 سے زائد تربیت یافتہ آئی ٹی افراد پرمشتمل یہ سیل مختلف افراد اور پارٹیوں کی جاسوسی پر مامور ہے ۔ معلومات کے حصول کے لیئے یہ افراد مخالف راہنماؤں کے ڈرائیورز کے علاوہ ایسے پارٹی کارکنوں سے بھی رابطے رکھتے ہیں جنھیں بظاہر پارٹی میں کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی ۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ 2014ء میں کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان افرد کی حکومت مخالف جماعتوں کے ہونے والے فیصلوں اور اقدامات کو فوری طور پر ہیڈ آفس لاہور بھجوانے کی ذمہ داری لگائی گئی تھی۔ اس امر میں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جماعت کے کئی اہم اراکین کوحکومت کے اس فیصلے سے بے خبر رکھا گیا ۔