تازہ ترین) اہرامِ مصر کی تعمیر کب اور کیسے کی گئی ؟یہ راز آج بھی آثارِقدیمہ کے ماہرین کے لیئے ایک معمہ بنا ہوا ہے ۔ دنیا کے سات عجوبوں کی فہرست میں شامل اہرام ِ مصر کا راز جاننے کے لیئے لیڈز یونیورسٹی کی ٹیم نے ایک نہایت چھوٹا اور پھرتیلا تھری ڈی پرنٹر روبوٹ ایجاد کیا ہے ۔ چار چھوٹے نرم پہیوں پر مشتمل یہ روبوٹ باآسانی ابولہول کے مجسمے کے اندرونی حصے میں جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ روبوٹ کو ابولہول کے سر کے اندر داخل کرنے کا مقصد یہ جاننا ہے کہ اسکا سر کیسے ٹوٹا۔ روبوٹ تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے بنایا گیا ہے ، جس میں کیمرہ اور چھوٹے الٹراسانک آلے کا استعمال کیا گیا ہے ۔
روبوٹ مجسمے کے اندرونی حصے کی حالت اور اس سے متعلق تمام راز سامنے لانے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا۔