راز کھلتے جارہے ہیں

کراچی(تازہ ترین)سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کے بعد ان کے دور میں  سوئی سدرن میں ڈھائی ہزار غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف Secrets are revealing during investigationسامنے آیا ہے۔ ڈاکٹرعاصم حسین سے تحقیقات کے بات یہ بات سامنے آئی کہ ڈاکٹرعاصم کے دوران میں محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں سیاسی دباؤ پر ڈھائی ہزار بھرتیاں کی گئیں جب کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں محکمے سے فارغ کئے گئے ملازمین کو دوبارہ بحال کر کے انہیں واجبات کی ادائیگی بھی کی گئی جس سے ادارے پر اضافی بوجھ ڈالا گیا جب کہ سوئی سدرن میں ساڑھے 5 سے 6 ہزار ملازمین کی گنجائش ہے جو بڑھا کر 11 ہزار کردی گئی تھی۔ سوئی سدرن کے اس وقت کے ایم ڈی عظیم احمد صدیقی نے سیاسی دباؤ میں آکر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ ڈاکٹرعاصم کے دور میں سوئی سدرن میں ہونے والی بھرتیوں اور ترقیوں کی فہرستیں تیارکی جارہی ہیں۔

Leave a Reply