محرم الحرام اور سکیورٹی کی صورتحال

تازہ ترین) محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے پنجاب حکومت نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق جن علاقوں سے جلوس گزرے گا ان تمام علاقوں میںMuharram کومبنگ آپریشن کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے پاس بائیو میٹرک مشینیں موجود ہوں گی اور وہ کسی بھی مشکوک شخص کی تصدیق کر سکیں گے ۔محرم کے موقع پر مجالس اور جلوس کے روٹ پر آپریشن کیاجائے گا اس کے ساتھ ساتھ علماءاور زاکرین کی تقاریر کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی ۔مجالس اور جلوس میں شرکت کیلئے کسی بھی شخص کو چار سکیورٹی حصار سے گزرنا ہو گا جس کے بعد ہی کسی  شخص کاجلوس میں داخلہ ممکن ہوسکے گا۔

Leave a Reply