سیلفی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

Selfie is going to be banned

لاہور(تازہ ترین) پنجاب پولیس نے درخواست کی ہے کہ  اعلیٰ شخصیات کا جلسے جلوسوں اور عوامی میٹنگز میں” سلفی“ بنوانے کی عادت کو ختم کرنے کیلئے پابندی عائد کی جائے اور اس پر پنجاب حکومت نےسیلفی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے  تاکہ سیکیورٹیااداروں کو اپنی ڈیوٹی کرنے میں آسانی ہو۔ پولیس کے مطابق اعلیٰ شخصیات کی سلفی کے نام پر ریکارڈ بنایا جاتا ہے جبکہ ویڈیو کلپ بنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ لوگ اعلیٰ شخصیات کے ساتھ سیلفی بنا کر اس کو غلط استعمال کرتے ہیں،اس سے وہ سادہ لوگوں کو بےوقوف بناتے ہیں کہ ان کا کام کروا دیں گے اور اس کے لئے لوگوں سے رقم بھی وصول کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ شادی بیاہ پراور عوامی پارک اور تفریح گاہوں میں سیلفی کے نام پہ لڑکیوں کو تنگ کرنے والے گروہ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a Reply