زلزلہ میں گوگل کی خدمات

Services of google in Pakistan earthquake

تازہ ترین) زلزلہ میں گوگل بھی پیچھے نہ رہ سکا اور اپنی خدمات پیش کر دیں۔  گوگل نے پاکستان اورافغانستان کے مختلف حصوں میں شدید زلزلے کے بعدلاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سروس شروع کردی۔ اور مزید گوگل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی مقام سے لاپتہ ہونیوالے شخص کے بارے میں بتا سکتا ہے۔ اور اسی طرح سے اگر کوئی زلزلے میں خود گم ہو گیا ہے تو وہ بھی اپنے بارے میں گوگل پر اطلاع دے سکتا ہے اس طریقہ کار سے اکٹھا ہونے والا مواد زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والوں کو اپنے پیاروں سے ملا سکے گا۔ گوگل نے یہ سروس سب سے پہلے2010 میں ہیٹی میں آنے والے زلزلے کے بعد شروع کی تھی۔مقبوضہ کشمیراورنیپال میں آنے والے زلزلوں کے دوران بھی گوگل نے یہ سروس شروع کی تھی ۔

Leave a Reply