امید پر ہی تو دنیا قائم ہے

تازہ ترین) انڈین کرکٹ بورڈ نے کشیدہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے شکوک و شبہات کی شکار پاک بھارت سیریز کے امکانات پر غور کیلئے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو  بھارت مدعو کیا ہے۔پی سی بی اورpak india series بی سی سی آئی نے گزشتہ سال 2015ء سے 2023ء  کے درمیان 6 کرکٹ  سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔معاہدے کے تحت پاکستان نے رواں سال دسمبر میں انڈیا کے خلاف یو اے ای میں 2ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کرنا ہے۔

شہریار خان نے کچھ عرصہ قبل امید ظاہر کی تھی کہ دبئی میں آئی سی سی کانفرنس کے موقع پر بی سی سی آئی سربراہ سے ایک شیڈول ملاقات میں مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔تاہم، بی سی سی آئی کے نو منتخب صدر ششانک منوہر اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔شہریار  خان کے مطابق، چونکہ منوہر آئی سی سی اجلاس میں شریک نہ ہو سکے لہٰذا انہوں نے بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد مجھے ٹیلی فون پر انڈیا مدعو کیا۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ اس سیریز سے عالمی کرکٹ کو فائدہ پہنچے گا۔

Leave a Reply